(سعید احمد سعید ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، لاہور آنے جانے والی 10 پروازیں منسوخ جبکہ چھے تاخیر کا شکار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق ریاض سے آنے ولی پرواز ایکس وائے 317، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318، نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341، نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342 ، دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 ، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417، کراچی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521، کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کو منسوخ کردیا گیا، دوسری جانب ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 244 ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ لندن سے آنے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 دو گھنٹے تاکخیر کا شکار رہی۔