سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی حکومت پنجاب سے ناراضگی اور اظہار برہمی کام کرگئی ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھر ی پرویز الٰہی کی برہمی کے بعد حکومت پنجاب نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ کے لیے 50 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کردیے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی بھی جاری رہی۔
وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کی پی اے سی سے استعفیٗ دے سکتے ہیں تو حمزہ شہباز کیوں اصرار کرتے ہیں۔اجلاس میں اسپیکر پرویزالہی کا گزشتہ روز کا کیا غصہ بھی کام دکھا گیا، حکومت پنجاب نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے 50 ملین روپے سے زائدفنڈز جاری کرددیے۔
اجلاس میں عوامی مفاد عامہ کی 3 قراردادیں منظور اور3 مسترد کردی گئیں جب کہ ایک حکومتی رکن نے واپس لے لی۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
یاد رہے چودھری پرویز الٰہی ق لیگ کے رہنما ہیں،ق لیگ حکومت کی اہم اتحادی ہے،چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان خود لاہور آئے اور چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کے گھر بھی گئے تھے۔