ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کے گھر نئے مہمان کی آمد

عاطف اسلم کے گھر نئے مہمان کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے گھر نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ عاطف اسلم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہمارے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند اور ٹھیک ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنی دعاں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔

 تاہم عاطف اسلم نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹے کی اور نہ ہی بچے کا نام لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کو دوبارہ والد بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم اورسارہ بھروانا والدین کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں دونوں کا ایک 5 سال کا بیٹا ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer