ٹرین میں خطرناک آتشزدگی کا واقعہ

 ٹرین میں خطرناک آتشزدگی کا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ریلوے کالونی میں ٹرین کی 4بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو  اہلکاروں نے کہاکہ بوگیاں آگ کی زد میں آ کر خاکستر ہو گئیں ، آگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے  مطابق ریلوے کالونی میں ٹرین کی 4بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں، واقعہ میں کوئی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو ذرائع کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری کردیں گئیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ آگ کی لپیٹ میں آکر بوگیاں خاکستر ہوچکی ہیں۔

ریسکیو کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، انتظامیہ نے ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی، آگ لگنے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، البتہ ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ ٹرین میں اچانک دھواں اٹھنے لگا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی شکل اختیار کرلی، جس کے باعث چاربوگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer