یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں مسیحی غرباء میں گفٹ پیک تقسیم

یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں مسیحی غرباء میں گفٹ پیک تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں مسیحی غرباء  میں  گفٹ پیک  تقسیم ، چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے تحائف تقسیم کیے ۔

 تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے مسیحی غرباء میں فیملی پیک تقسیم کیے گئے جس میں کھانے کی اشیاء کے علاوہ کمبل ، جرسیاں ،لالٹین اور دیگرسامان شامل ہے۔

تحائف اور دیگر اشیا تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقد کردا تقریب میں چیئرمین ہلال احمر پاکستان سعید الہی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کے غربا، مساکین اور حقداران میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیملی پیک ایک خاندان کے سات افراد کے لئے کافی ہے ۔