ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین یوسی 242 ملک ندیم لیاقت اعوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

چیئرمین یوسی 242 ملک ندیم لیاقت اعوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیپشن: City42 - Chairman UC 242 Nadeem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) چیئرمین یوسی 242 ملک ندیم لیاقت اعوان لودھراں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوسی 242 ملک ندیم لیاقت اعوان ذاتی کام کے لیے بہاولپور جا رہے تھے کہ لودھراں کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آگیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگواری کی فضا چھا گئی۔ متوفی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک ندیم لیاقت اعوان کا تعلق حکمران جماعت ن لیگ سے تھا۔ وہ اس سے پہلے دو مرتبہ ناظم بھی رہ چکے ہیں۔