ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کئی دنوں سے مسلسل سستا ہوتا سونا آج یکا یک مہنگا ہونے لگا

Bullion Market, Gold price update, Gold Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: کئی دنوں سے مسلسل سستا ہوتا سونا آج یکا یک مہنگا ہونے لگا۔

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں یک مشت  4 ہزار ایک سو روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

10گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515  روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ  41 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 371  ڈالر فی اونس ہے۔  

سونے کی قیمت گزشتہ کئی روز سے مسلسل کم ہو رہی تھی۔ آج کئی روز بعد سونے کی قیمت مین بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔