ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں الیکٹرک اور میٹرو بسوں کی معلومات کیلئے ایپ متعارف

دارالحکومت میں الیکٹرک اور میٹرو بسوں کی معلومات کیلئے ایپ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دارالحکومت میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے الیکٹرک اور میٹرو بسوں کی معلومات کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی۔

وفاقی ادارہ ترقیات کے مطابق سی ڈی اے موبائل ایپ کے ذریعے شہری ایک کلک پر الیکٹرک اور میٹرو بس سروس کی تمام معلومات حاصل کرسکیں گے۔ اس ایپ میں تمام روٹس اور اسٹاپس کی تفصیلات گوگل میپس پر بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ 

شہری ایپ کو پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ایپ میں سفر کی پلاننگ، روٹ ٹائمنگ اور سیاحت سے متعلق رہنمائی بھی شامل ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کرایہ ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور موبائل والٹس سے ادا کرنے کی سہولت بھی ایپ میں شامل کی جائے گی۔