ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کی مشکل آسان، نادرا نے بڑی سہولت متعارف کرادی

شہریوں کی مشکل آسان، نادرا نے بڑی سہولت متعارف کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نادرا نے درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرادی، جس کے بعد شہری اب موبائل ایپ سے گھر بیٹھے اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اب آپ کو ملے گی ٹریکنگ آئی ڈی کا اسٹیٹس جاننے کی سہولت جس کی بدولت آپ آن لائن درخواست پر ہونے والی کارروائی سے ہر وقت باخبر رہ سکتے ہیں۔

 نادرا کے ترجمان کے مطابق ب فارم، شناختی کارڈ، ایف آر سی سے متعلق تمام سہولتیں پاک آئی ڈی پر دستیاب ہیں، نادرا کی تمام خدمات، ہولتہیں پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے موبائل ایپ انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ ایپ پر بس اپنی ٹریکنگ آئی ڈی استعمال کریں اور اپنی درخواست کا اسٹیٹس کہیں بھی، کبھی بھی چیک کریں، ویڈیو دیکھیں، آسان ہدایات پر عمل کریں، اور ہر مرحلے پر اپنی درخواست کی پیش رفت سے باخبر رہیں۔

واضح رہے کہ نادرا پاکستانی عوام کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سمیت پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔