ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزم گرفتار ، لاکھوں روپے برآمد

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزم گرفتار ، لاکھوں روپے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے کاروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمد عمر، لعل محمد اور عبدالولی شامل ہیں، جنہیں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے برآمد ہوئے، یہ تینوں ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 4 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، رجسٹرز اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔