ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا صوبے میں 6آکوا بزنس حب قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں 6آکوا بزنس حب قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے ماہی پروری اور آبی کاروبار کو فروغ دینے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں 6 جدید آکوا بزنس حبز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان مراکز کا مقصد نہ صرف ماہی پروری کی پیداوار میں اضافہ ہے بلکہ غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔

پہلے مرحلے میں راولپنڈی، وزیرآباد، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ اور خانیوال میں آکوا بزنس حبز قائم کیے جائیں گے۔منصوبے میں ہر مرکز پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی اور منصوبوں پر 2 سالہ مدت میں مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا۔ہر مرکز میں جدید فِش ہچریز، فیڈ چین، پروسیسنگ یونٹس اور کولڈ اسٹوریج شامل ہوں گے۔ منصوبوں میں ویلیو ایڈیشن یونٹس، ریسرچ سینٹرز اور تربیتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ان آبی منصوبوں سے ماہی پروری کے شعبے میں نئی جدت آئے گی، مقامی کسانوں کو تربیت و سہولیات فراہم ہوں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ان اسکیموں کو صوبائی بجٹ میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں جلد از جلد عملی شکل دی جا سکے۔پنجاب میں 16 سے زائد اقسام کی مچھلیاں مقامی ماحول میں کامیابی سے پالی جا سکتی ہیں، جن کی افزائش کے لیے یہ مراکز نہایت موزوں ثابت ہوں گے۔