ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مریم نواز شریف کی ورلڈ ایکسپو 2025 آمد، پاکستانی وغیر ملکی سیاحوں سے گفتگو 

 مریم نواز شریف کی ورلڈ ایکسپو 2025 آمد، پاکستانی وغیر ملکی سیاحوں سے گفتگو 
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ورلڈ ایکسپو 2025 آمد،ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔
 اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ’’بہتر زندگی کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل کا عنوان منتخب کرنے کوسراہا،ایکسپو 2025میں انسانی جان بچانے، عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی ،طریقوں کو نمایاں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں وزیراعلی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔مریم نواز نے پاکستان پویلین آنیوالے پاکستانیوں ،غیر ملکی سیاحوں سے گفتگو بھی کی۔
 وزیر اعلیٰ نے نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر تعمیر و ترقی دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ماحول دوست خوراک و زراعت کا سٹال بھی دیکھا،ایکسپو2025ء میں 150 جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹال قائم کئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو "گرینڈ رنگ کا بھی دورہ کرایا گیا۔