ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری

بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کے حوالے سے بڑا پالیسی شفٹ سامنے آگیا۔

 وفاقی کابینہ نےکراچی سمیت ملک بھرکیلئےیکساں ماہانہ ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دیدی ،اس سے قبل کے الیکٹرک کے لیے الگ اور باقی ملک کیلئے الگ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جاتا تھا۔

 وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 اگست کے فیصلے کی منظوری دی ہے،نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کیلئے یکساں ہو جائےگی۔

  فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کیلئے یکساں ہوگی،فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا۔

 بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے یکساں لاگو ہوتی ہے۔