درنایاب:شہرمیں سیوریج ڈالنےکےمیگاپراجیکٹس پرتیزی سےکام جاری ہے۔
اس حوالے سے واسالاہورکی جانب سے ڈیڈ لائن کا تعین کرلیا گیا،لاہورڈویلپمنٹ پروگرام فیزون کےتحت جاری ترقیاتی منصوبےآئندہ2ماہ میں مکمل ہونگے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق واسااپنےحصےکاکام مکمل کرکےایل ڈی اے اورایم سی ایل کےحوالےکردیگا ،واسا نے ایل ڈی پی فیز ون کا 95فیصد کام جون میں مکمل کیا ،خیابان فردوسی منصوبہ بھی دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
ایم ڈی واسا غفران احمدنے بتایا کہ تکنیکی طور پر واسا نے صرف 2 ماہ کام کیا پھر مون سون بارشوں نے شدید متاثر کیا ، واسا نے شوکت خانم فلائی اوور سے ایل ڈی اے آفس تک ایریا کو کلیئر کرلیا ہے ۔
سٹی فور 42سےگفتگو میں ایم ڈی وسا نے بتایا کہ ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کو سڑک بحالی کیلئے ہینڈ اوور کردی ہے۔
ایم ڈی واسا کی ، ایم ڈی نے ڈیڈ لائنز کا اعلان کیا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App