ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دن دیہاڑے لوٹ مار ، موٹر سائیکل سوار شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں دن دیہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ جاری, وحدت کالونی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا. 

واردات آج سہ پہر ایک بجے کے قریب شہری ریاض خان کے ساتھ ہوئی, سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی, جس میں ریاض خان اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتا نظر آتا ہے، تعاقب کرتے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان انہیں روک لیتے ہیں، ایک ملزم اسلحہ دکھا کر شہری سے بیگ چھین لیتا ہے، ملزمان واردات کے بعد ڈراتے دھمکاتے موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔ 

متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ وحدت کالونی میں جمع کرا دی۔