لاہور ڈینگی وبا کی زد میں آ گیا؟

لاہور ڈینگی وبا کی زد میں آ گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : ڈینگی مچھر کے حملوں میں مزید  تیزی سے اس شبہ کو تقیت مل رہی ہے کہ لاہور شہر اس وقت ڈینگی وبا کی زد میں آ چکا ہے۔سوموار کے روز ہسپتالوں میں پانچ نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے، منگل کو ہسپتالوں نے ڈینگی کے 17 نئے مریض رپورٹ کئے جبکہ آج بدھ کےروز بتایا جا رہا ہے کہ   24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21نئے مریض رپورٹ ہوگئے۔شہر کے مزید 1145مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہواجسے تلف کردیا گیا۔

لاہور میں  چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 21 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ عزیز بھٹی اور گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی بخار کے 5 ، 5 مریض سامنے آئے۔کینٹ ، سمن آباد اور علامہ اقبال ٹاون میں ڈینگی بخار کے 3 ، 3 مریض رپورٹ ہوئے۔ شالامار ٹاؤن میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ۔ مزید 1145مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے فیلڈ ٹیموں کی جانب سے تلف کر دیا گیا ۔