ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

بجلی صارفین کیلئے بری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیسن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer