بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرتے ہیں۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی 

Batgram Rescue Operation, Mohsin Naqvi greetings, Pakistan Army, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک فوج کے کمانڈوز اور ریسکیو ٹیم نے انتہائی کٹھن اور مشکل ترین آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر کے قیمتی جانیں بچائیں۔ کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں۔ یہ باتیں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بٹگرام ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہیں۔

 محسن نقوی نے کہا،میں پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے ایس ایس جی کے بہادر او رپیشہ وارانہ کمانڈوز اورریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ا بحفاظت ریسکیو کئے گئے بچوں اور اساتذہ کے اہل خانہ کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے تمام افراد بحفاظت ریسکیو کرلئے گئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کے دوران پوری قوم دعا گو رہی،مشکل وقت تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے آسانی پیدا کی۔ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ایس ایس جی کے جوانوں نے ناممکن کو ممکن کردکھایا اور 8 انسانی جانوں کو بچا کر نا قابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے۔  آپ قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔