شہباز شریف کا چئیر لفٹ ریسکیوورز کو خراج تحسین، بچوں کو مبارکباد

Shahbaz Sharif, Greetings to the rescuers and the rescued kids
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت 8 افراد کے بحفاظت ریسکیو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم اور اس کی قیادت کرنے والے GOC میجر جنرل عادل رحمانی کو مبارکباد دی اور  مشکل آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا جس میں کئی طرح کی دِقتیں حائل تھیں لیکن جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے تمام کوشش ہوئی، وہ ایک قابل فخر اور قابل رشک مثال ہے۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور پھنسے افراد کے اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقامی آبادی نے انتظامیہ کی جس طرح مدد کی، وہ اخوت، بھائی چارے، اتحاد اور انسانیت کے لئے تڑپ کی اعلی مثال ہے جس پر مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ عطاء اللہ، نیاز محمد اور اسامہ کو نویں جماعت میں کامیاب ہونے کی بھی خصوصی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی کے ساتھ تعلیم کے ایک اور درجے میں کامیابی عطاء فرمائی۔ 

یہ واقعہ سبق بھی ہے کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر ایسے علاقوں میں بچوں کی تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر فوری توجہ دی جائے۔ متعلقہ علاقوں میں چئیر لفٹس کی ہنگامی طور معائنہ اور مرمت کرائی جائے۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔ سب کی خیر ہو