ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی خودکشیوں کی فضا ایک بار پھر چل پڑی، بھارت ہی کی ایک اور معروف اداکارہ نے موت کو گلے لگالیا، اداکارہ کی  گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شوبز انڈسٹری کے لئے سال2020ء کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا، بھارتی اداکارؤں کی اچانک ہلاکت کی خبروں سے دیگر شوبز سے وابستہ لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے، بالی ووڈ میں خودکشی کا بڑھتے ہوئے رجحان نے شدت اختیار کرلی ہے، رواں سال بھی یہ سلسلہ دیکھنے میں آرہا ہے،تامل شوبزانڈسٹری کی اداکارہ  الیگزینڈرا جاوی نے خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے، اداکارہ گووا میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

پولیس کا کہناتھا کہ اداکارہ بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جب کہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ معروف فلم ” کنچنا3“ میں اداکارہ الیگزینڈرا جاوی کے اداکاری کرتے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا جبکہ اس فلم کو بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer