فیکٹری ایریا؛ڈیوٹی پر جانیوالی لڑکی کے سامنے بھی نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

فیکٹری ایریا؛ڈیوٹی پر جانیوالی لڑکی کے سامنے بھی نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈیوٹی پر جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس نے ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
 پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر جاتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم وقار گرفتار کر لیا ہے، ملزم وقار نے شارع عام پر دعا نامی لڑکی کے سامنے نازیبا حرکات کی اور فحش اشارے کیے تھے، لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کیساتھ بد تمیزی اور گالم گلوچ کی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں، خواتین کو چھونے اور راستہ روکنے سمیت متعدد طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔

ماہر قانون کے مطابق خواتین کو عوامی مقامات پر   ہراساں کرنے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ان کے بارے میں آگاہی نہیں ہے، خواتین کو یہ علم نہیں ہوتا کہ اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوتا ہے تو انھیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔  
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer