ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے گورنر کا احسن اقدام

جناح ہسپتال میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے گورنر کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) جناح ہسپتال میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، پیشنٹ کیئر بہتر بنانے کے ساتھ مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کر دی۔

جناح ہسپتال میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ مومن علی آغا، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ جناح ہسپتال کے ہر وارڈ کے قریب مریضوں کے لوحقین کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے اور پینے کے پانی کی سہولت بھی دی جائے۔

  گورنر پنجاب نے 24 گھنٹے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف نوجوان ڈاکٹرز کیلئے ورکنگ کنڈیشن کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کیلئے بہتر ورکنگ انوائرمنٹ فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز حاصل کرنے کے ساتھ ہسپتال اپنے وسائل سے بھی سہولتیں فراہم کرے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ پیشنٹ کیئر کے منصوبے کو چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کی نگرانی میں جلد مکمل کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔