سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.87 روپے سے کم ہوکر 278.86 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.17 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.41 روپے سستاہوکر 329.33 روپے، برطانوی پاونڈ 75 پیسے سستاہوکر 379.77 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.85 روپے کاہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.02 روپے ہی برقرار رہا۔