ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد انتظامی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی.
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کی سات سینئر ترین ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو انتظامی امور کی نگرانی کی منظوری کی ذمہ دار ہوگی۔ کمیٹی میں سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی شامل ہیں۔مزید برآں جسٹس شاہد کریم کو بھی نئی تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد کمیٹی میں مجموعی طور پر سات سینئر ججز شامل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتظامی کمیٹی لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے انتظامی معاملات، ، اور دیگر اہم پالیسی امور سے متعلق فیصلے کرتی ہے۔