ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بائیو میٹرک فیس میں اوورچارجنگ، سخت کارروائی کا فیصلہ

بائیو میٹرک فیس میں اوورچارجنگ، سخت کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:شہر میں بائیو میٹرک فیس زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری فیس 200 روپے مقرر ہونے کے اشتہارات بھی نمایاں مقامات پر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

 سیشن جج طارق خورشید خواجہ  کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ بائیو میٹرک سروسز فراہم کرنے والے تمام مراکز سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، جبکہ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زائد فیس وصولی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا استحصال روکنا اور سرکاری فیسوں میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔