علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرول سبسڈی سکیم کے تحت ابتک 32کروڑ کی سبسڈی بائیکرز کو دےدی گئی۔
6اپریل سے لے کر ابتک ریکارڈ1لاکھ5 ہزار سے زائد بائیکرز نے 29سوروپے سہولت سے استفادہ حاصل کیا،سبسڈی کے بعد موٹرسائیکل ٹرانسفر میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا،85ہزار کمرشل گاڑیوں کا ڈیٹا بھی سبسڈی کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے۔
ڈی جی ایکسائزعمرشیرچٹھہ کے مطابق اوسطا ًروزانہ 3ہزار سے بڑھ کر8ہزار کے قریب شہری موٹرسائیکل ٹرانسفر کروارہے ہیں،85ہزار کمرشل گاڑیوں کا ڈیٹا بھی سبسڈی کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے،ٹوکن ٹیکس،روٹ پرمٹ سمیت دیگر کوائف مکمل رکھنے والے کمرشل گاڑی مالکان کاڈیٹا سبسڈی کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوایاہے۔
عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ’’مریم کو بتائیں ایپ‘‘ میں رجسٹریشن کروانے والےبائیکرز ایکسائزسے تصدیق کے بعد 2000ہزار سبسڈی وصول کررہے ہیں،شہری 5مئی تک موٹرسائیکل کی ٹرانسفر پر دی گئی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
عمرشیر چٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ متوقع طور پر 70کروڑ سے زائد کی سبسڈی بائیک ٹرانسفر شہری حاصل کریں گے۔