ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایہ دار و مالکان خبردار، بغیر رجسٹریشن رہائش پر جیل

کرایہ دار و مالکان خبردار، بغیر رجسٹریشن رہائش پر جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ میں کرایہ داری سے متعلق قوانین پر عملدرآمد سخت کر دیا گیا ہے اور غیر رجسٹرڈ رہائش رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرایہ داروں اور مکان مالکان دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بغیر رجسٹریشن کے رہائش اختیار کرنا اب سنگین خلاف ورزی شمار ہوگی اور اس پر گرفتاری سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس ضمن میں ضلع ساؤتھ پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 مقدمات درج کیے ہیں۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ان مقدمات میں مجموعی طور پر 54 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صدر کے علاقے میں 8 مقدمات درج کر کے 15 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ کلفٹن میں بھی 8 کیسز میں 10 افراد گرفتار کیے گئے۔ اسی طرح ڈیفنس کے علاقے سے بھی 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام کرایہ دار اور مکان مالکان فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔