ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں پیٹرول قلت کی خبروں کی تردید، اسٹاک وافر قرار

اسلام آباد میں پیٹرول قلت کی خبروں کی تردید، اسٹاک وافر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول کی مبینہ قلت کی خبروں پر انتظامیہ نے صورتحال واضح کرتے ہوئے شہریوں کو اطمینان دلایا ہے کہ فی الحال ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کسی بڑے بحران کا کوئی خطرہ نہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مختلف پمپس پر قلت کی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کچھ مقامات پر عارضی مشکلات ضرور پیش آئیں، جن کی بڑی وجہ ہیوی ٹرانسپورٹ کی محدود دستیابی ہے، تاہم متاثرہ پمپس تک ٹینکرز کے ذریعے بروقت سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پیٹرول پمپس پر اسٹاک کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے شہر بھر میں پمپس پر ایندھن کی دستیابی پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ کسی بھی ممکنہ قلت کی صورت میں فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔