سٹی42: ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ، سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونے کی موجودہ قیمت کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 72 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3340 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔