ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کی زیر صدارت   اجلاس:لاہور،قصور ،شیخوپورہ کی 4 ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے پیش

کمشنر لاہور کی زیر صدارت   اجلاس:لاہور،قصور ،شیخوپورہ کی 4 ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے پیش
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان: کمشنر لاہورکی زیرصدارت ترقیاتی سکیموں بارے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔
  تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، لاہور ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں لاہور،قصور ،شیخوپورہ کی 4 ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں،اجلاس میں منظور شدہ 2 سکیمیں بھی تصحیح،درستگی کی اجازت کیلئے پیش کی گئیں۔

  کمشنر لاہور زید بن مقصود  نے کہا کہ  کسی ترقیاتی سکیم میں پرائس ویری ایشن کی مکمل جانچ ناگزیر ہے،سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کےمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔

پرائمری سکول سپیشل ایجوکیشن رائیونڈلاہورکی عمارت کی تعمیرکی پیش کردہ سکیم ملتوی کردی،سپیشل ایجوکیشن نارنگ منڈی شیخوپورہ کی عمارت کی تعمیر کی سکیم کی منظوری ملتوی کر دی۔

اجلاس میں ضلع ننکانہ میں روڈ اور تحصیل کمپلیکس قصور کی ریوائزڈ سکیم کی منظوری دی گئی۔