ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن: ساتھی طالبعلموں کا بہیمانہ تشدد، طالب علم بے ہوش

جوہر ٹاؤن: ساتھی طالبعلموں کا بہیمانہ تشدد، طالب علم بے ہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع لکاس اسکول ایف ون برانچ میں 15 سالہ طالبعلم یحییٰ پر ساتھی طالبعلموں کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، تشدد کے نتیجے میں طالبعلم یحییٰ کا دانت اور جبڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے  وہ بے ہوش ہو گیا۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ زخمی طالبعلم کے والد وقاص کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔مقدمے میں اسکول کی پرنسپل سارہ اجمل، ایم ڈی زینب قریشی سمیت تین طالبعلموں معیز، نوفل اور سبحان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق معیز،  نوفل اور سبحان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر یحییٰ کو شدید زد و کوب کیا۔ زخمی یحییٰ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکول پرنسپل سارہ اجمل نے متاثرہ طالبعلم کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ اسکول کی ایم ڈی زینب قریشی نے نہ صرف واقعے کو چھپانے کی کوشش کی بلکہ فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اسکول انتظامیہ نے زبردستی صلح پر زور دیا اور متاثرہ خاندان کو ڈرا دھمکا کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔