مقبول غیر ملکی اداکار نے اسلام قبول کر لیا

Dutch actor and singer Donny Roelvink, Islam, Conversion, Islamophobia, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ہالینڈ کے مقبول اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک  اسلام قبول کرکے دین اسلام میں داخل ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار نے تین روز قبل ایک مسجد میں اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہے۔اداکار اور گلوکار ڈونی رولونک 19 اپریل بروز جمعہ شہادت کی تلاوت کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔

ہالینڈ میں کئی سال سے اسلام مخالف کیمپین عروج پر ہے اور آبادی کا ایک نمایاں حصہ بظاہر اسلامو فوبیا کا شکار ہو رہا ہے۔ اس تناظر میں ہالینڈ کے مقبول اداکار ڈونی رولونک کے مذہب بدل لینے کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ 

ڈونی نے ایک وائرل انسٹاگرام ویڈیو  ریل میں، ڈونی کو ایک مائیک پر اپنے ایمان کی گواہی دیتے ہوئے دیکھا گیا جب ہجوم جمع تھا۔

ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے  سوشل پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچادیا ہے کیونکہ ان کے تمام مسلمان پرستار کھلے دل سے دین میں ان کا استقبال کر رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا ’’ماشااللہ۔‘‘ دوسراے نے لکھا، "ماشاءاللہ اسلام ہی واحد بڑھتا ہوا مذہب ہے الحمدللہ۔""کتنی اچھی خبر ہے،" تیسرے یوزر نے تبصرہ کیا۔"خوش آمدید بھائی،" چوتھے نے اظہار کیا۔

جیسا کہ ان کے انسٹاگرام پروفائل سے ظاہر ہوتا ہے، ڈونی گزشتہ چند ہفتوں سے اکثر مساجد کا دورہ کر رہے ہیں، رمضان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور قرآن پڑھ رہے ہیں جو ان کے ایمان کی واضح علامت ہے۔

گزشتہ سال ون چیمپئن شپ فلائی ویٹ موئے تھائی چیمپئن نے اسلام قبول کیا۔

2022 میں اداکار ڈونی رول ونک حادثے کا شکار ہوکر اپنی پانچ پسلیاں تڑوا بیٹھے  تھےاور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے جبکہ ان کو کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی.

اس حالت میں وہ اللہ کے قریب ہوئے جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام قبول کرنے پر پوری دنیا میں مسلمانوں کی جانب سے غیر ملکی اداکار کو سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔