انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.33 روپے سے بڑھ کر 278.38 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 پیسے کمی سے 279.77 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 31 پیسے کمی سے 295.72 روپے، برطانوی پاونڈ 1.23 روپے سستا ہوکر 342.94  روپے تک، امارتی درہم 11 پیسے سستاہوکر 73.74 روپے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 73.92 روپے کا ہوگیا۔