گرل گائیڈز کے وفد کا ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا وزٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گرل گائیڈایسوسی ایشن کےوفدنے پاکستان کے پہلے "ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن "کا دورہ کیا اور وہاں شکایات درج کروانے کے طریقہ کار کو سمجھا۔ 
وفد میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی انچارج اور 20 سرگرم گرل گائیڈز شریک تھیں.
وفد کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں  بریفنگ دی گئی۔
پولیس سٹیشن میں خواتین کو ہراساں کئے جانے اور خواتین کو درپیش دیگر  مسائل کی شکایات کو  حل کیا جائے گا۔ 
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیوویڈیوکال فیچربھی متعارف کرایا گیا ہے۔  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو کسی بھی شکایت کے اندراج اور فالو اپ کے لئے تھانےکےچکرنہیں لگاناہونگے۔

خواتین ضرورت کے وقت ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن رابطہ کیسے کریں

خواتین15،ویمن سیفٹی ایپ لائیوچیٹ فیچر کےذریعےورچوئل پولیس سےرابطہ کرسکتی ہیں۔ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے وفد کوویمن سیفٹی ایپ کے استعمال بارے بھی آگاہی دی گئی