مانیٹرنگ ڈیسک: شوبز کی خوبصورت جوڑی کے درمیان اختلاف ختم، اداکار عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید نے عیدالفطر پر خوشگوار موڈ میں تصاویر بناکرسوشل میڈیاپر شیئر کردیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان اختلاف ختم ہوچکے ہیں جس کا جواب انہوں نے تصاویر کی صورت میں دیا ہے،دونوں کے درمیان کئی سال پہلے علیحدگی ہوگئی تھی لیکن اس بارے میں انہوں نے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی بلکہ جب بھی اس بارے سوال کیا جاتا تھا وہ جواب دینے سے گریز کرتے تھے۔
اب عروہ حسین اور فرحان سعید نے عیدالفطر پر رومانٹک انداز میں تصاویر بناکر پوسٹ کی ہیں جس پر انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
#UrwaFarhan ????⚡️???????????? pic.twitter.com/MBUAE7xMZE
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) December 16, 2016
واضح رہے کہ ادکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تقریبات کا خوب چرچا رہا تھا جن میں شوبز کی مشہور شخصیات سمیت دونوں کے اہل خانہ و عزیزواقارب نے شرکت کی تھی۔
Ye bhi goals ni thay? You never know whats going on in a relationship! pic.twitter.com/0O98ZWPZgw
— Sadia A ???????? (@DrSadiaAz) November 24, 2020
شادی سے قبل دونوں نجی چینلز ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی۔