ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نقلی  اور اصل شہد کا پتہ کیسے چلایا جائے؟

honey
کیپشن: honey
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بازار میں طرح طرح کے رنگ برنگ شہد دستیاب ہیں جن کی قیمتیں 1 ہزار سے لے کر لے کر 8 ہزار روپے کلو تک ہیں لیکن  کیا یہ خالص شہد ہے ?

 اسکا پتہ چلانا  آسان نہیں کیونکہ ملاوٹ والے یا نقلی شہد کی تیاری اور فروخت  پاکستان سمیت دنیا بھر   میں کافی عام ہے۔ جعل ساز شہد میں کئی طرح کی اشیا ملا کر اس کی مقدار بڑھاتے ہیں اور پھر عام لوگوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔ مگر اس کا پتہ کچھ آسان طریقوں سے چلایا جا سکتا ہے۔

 دیکھ ، سونگھ کر چیک کریں

قدرتی شہد نقلی شہد کی نسبت زیادہ پتلا اوردھندلا ہوتا ہے اور پولن کے ذرات شہد کی سطح پر نظر آتے ہیں

 جبکہ ہر شہد کی اپنی الگ خوشبو ہوتی ہے جو عام طور پر پھولوں کی بھینی مہک سے لبریز ہوتا ہے۔جبکہ  نقلی گڑ والے شہد کی کوئی خوشبو نہیں۔

  کاغذ پر گرا کر چیک کریں

شہد کی کچھ مقدار سفید کاغذ پر گرائیں اور اسے بہنے دیں اگر شہد خالص ہے تو کاغذ کی دوسری جانب خشک رہے گی اگر خالص نہ ہوا تو گیلی ہوجائے گی۔

ماچس کی تیلی جلا کر چیک کریں

 ماچس کی تیلی شہد میں ڈبو کر جلانے کی کوشش کریں اگر ماچس کی تیلی جل گئی تو  شہد خالص ہونے کا امکان ہے ۔

 شہد چیک کرنے کا سائنسی طریقہ

 ٹیسٹ ٹیٹب میں 5 گرام میتھیلیٹڈ اسپرٹ اور پانچ گرام شہد لے کر زورسے ہلائیں اگر شہد اصلی ہوا تو فوری حل ہوجائے گا اور دودھیاجھاگ بنیں گے اور اگر نقلی ہوا یعنی گڑ والا شہد ہوا تو بہت مشکل سے حل ہوگا۔

 اب ٹیسٹ ٹیوب کو چھوڑدیں۔ تین سے سات دن بعد دوبارہ چیک کریں اگر اصل شہدہوا تو اس کی سطح پربادل نما شکری روغنیات جمع ہوجائے گی   اگرشہد نقلی ہوا تو سطح بالکل صاف ہوگی جکہ شہد تہہ میں بیٹھا دکھائی ے گا جبکہ اصل شہد مکمل طور پر حل ہوجاسئے گا۔