ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کیلئے احتساب عدالت سے بری خبر آگئی

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جائیداد نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ہونے پر نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ  نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے اور اس پر اعتراض نہیں آیا تو متعلقہ صوبائی حکومت اسے نیلام کرے، ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ کو نواز شریف کی اراضی فروخت کرنےاور رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں اور ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخو پورہ 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کریں ۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30 دن کےاندر نیلام کی جائیں،  پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کر فروخت کی جائیں۔

عدالت نے ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا اور ان کے 8 بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کی 4 کمپنیوں میں شیئرز فروخت کرنے کی ہدایت بھی کی جس سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے  سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا، نیب نےسیکشن88  سی آرپی سی کےتحت عدالت سے اجازت مانگی تھی، فروخت کرنےوالی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپر مل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرز بھی شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer