معروف بھارتی موسیقار کورونا کے باعث چل بسے

Indian Musician
کیپشن: Indian Musician
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا، 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا سے 2 ہزار 104 اموات ہوئیں جبکہ اب تک ایک لاکھ 84 ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، معروف بھارتی موسیقار شراون راٹھوڑ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف موسیقار  شراون راٹھوڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور چار دن قبل انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، گزشتہ رات شراون راٹھوڑ چل بسے، طبی عملے کی جانب سے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی تاہم کورونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔

کچھ روز قبل موسیقار کے صاحبزادے سنجیو نے والد کے وینٹی لیٹر پر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔بالی وڈ شخصیات نے موسیقار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ندیم اور شراون کی جوڑی بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی تصور کی جاتی ہے اور انہوں نے شاندار میوزک کمپوز کیا ہے جب کہ ان کی معروف فلموں میں عاشقی، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، راجہ ہندوستان، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer