ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

gang rape
کیپشن: gang rape
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شیراکوٹ میں 13 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کے واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو ملزمان نے رنگ محل سے رکشہ میں اغوا کیا اور شیراکوٹ لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، خالی کوارٹرز سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لیا ہے۔ایس پی طاہر مقصود کا کہنا ہے پولیس نے ایک ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شیرا کوٹ میں درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میںلائیں گے۔