ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں افسران کا کال پڑ گیا

پنجاب پولیس میں افسران کا کال پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) پولیس میں افسروں کی قلت ہوگئی، جس سے انتظامی امور اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال متاثر ہونے لگی، پنجاب نے وفاق کو افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں54اعلیٰ پولیس افسران کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کیا جائے، اس وقت تین ایڈیشنل آئی جیز، 26 ایس ایس پی اور 25 ایس پیز کی سیٹیں خالی ہیں، پنجاب میں اس وقت 4 ڈی آئی جی سرپلس ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ڈی آئی جی ایلیٹ فورس کی سیٹیں بھی خالی ہیں۔

ڈی آئی جی لاجسٹک، ڈی آئی جی پروکیورمنٹ کی سیٹیں بھی تعیناتی کی منتظر ہیں، دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی اکرم نعیم بروکہ،عثمان زکریا، ڈی آئی جی رانا شہزاد اکبر او ایس ڈی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer