ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ: کمسن بچی کو مبینہ ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام پورہ: کمسن بچی کو مبینہ ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں کمسن بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق طارق بلڈنگ کے قریب موٹر سائیکل سوار نے بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ واقعے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے بچی کے بھائی کی رپورٹ پر کارروائی شروع کی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت زید کے نام سے ہوئی ہے، جو ساندہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 2405/26 درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔