کلیم اختر:جعلی رسیدوں اور غیر شفاف ریکارڈ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی میں خردبرد کے انکشاف پر متعدد ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق متعدد ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز نے صارفین سے ٹیکس وصول کیا، تاہم ٹیکس ریکارڈ میں اس کا اندراج غائب پایا گیا۔
بل میں ٹیکس شامل ہونے کے باوجود متعدد مقامات پر بے قاعدگیاں سامنے آنے پر کارروائیاں کی گئیں۔
متعدد فوڈ پوائنٹس کو جعلسازی پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے۔
عوامی شکایات پر لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں کارروائیاں کی گئیں۔
ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز کو درست ٹیکس رسید جاری کرنے اور مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔