سٹی 42 : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں ساوتھ افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 50 رنز سکور کئے، منیبہ علی نے 44 اور تنالیہ پرویز نے 14 رنز سکور کئے۔ نڈین ڈی کلارک اور نانکولیکو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو 115 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ساوتھ افریقہ کی کپتان لارا والواٹ 28 نڈین دی کلارک نے 13 جبکہ مصابطہ کلاس 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔
پاکستانی سپینر نشرہ سندھو نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیدہ عروب شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔