ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بہر حال موجود ہے، خواجہ عمران نذیر

بارشوں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بہر حال موجود ہے، خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیرصحت وآبادی خواجہ عمران نذیرکی صدارت  میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ ڈینگی کی صورتحال سمیت ایچ پی وی مہم ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا ۔
سپیشل سیکرٹری عون عباس، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ثمرہ ،تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ  نے  آن لائن شرکت کی ،خواجہ عمران نذیرنےفرداًفرداًتمام سی ای اوزسےڈینگی سیلاب ، ایچ پی وی ویکسین بارےاپڈیٹ لیخواجہ عمران نذیر نے  جنوبی پنجاب کےسیلاب متاثرہ علاقوں پرخصوصی توجہ دینےکی ہدایت کی ۔، 
صوبائی وزیر صحت و آبادی  خواجہ عمران نذیر نے کہا سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھنا، سیلاب اتر رہا ہے مگر ہماری ذمہ داریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں، سیلاب ختم ہونے کے بعد ان علاقوں میں ہمارا کام مزید بڑھ جائے گا، جہاں ملیریاپھیلنےکازراسابھی خدشہ ہےوہاں ڈینگی بریگیڈبھجوائی جائے،بارشوں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بہر حال موجود ہے، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں انسدادڈینگی کارروائیاں جلد شروع کی جائیں۔
اجلاس میں ضلعی سطح پر ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کےانتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ایچ پی وی مہم کے 53 فیصد اہداف حاصل کر لیے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی سرویکل کینسرویکسین مہم جاری ہے، پسماندہ علاقوں میں ویکسین کی سپلائی کیلئےخصوصی انتظامات کئے جائیں۔
خواجہ عمران نذیر نے  سیلاب متاثرہ علاقوں میں فیلڈہسپتالوں میں روٹیشن پالیسی اپنانےکی ہدایت کی