سٹی 42: گزشتہ24گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے268ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 4 افراد جاں بحق، 341 زخمی ہوئے، 125شدیدزخمیوں کوطبی امدادکیلئےمقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔
216معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App