سٹی 42 : لاہور شہر میں چینی کی قلت دور نہ ہوسکی ، دکانوں پر چینی نہ ہونے سے گھریلو صارفین متاثر ہونے لگے ۔
کریانہ فروشوں کی جانب سے دکانوں پر چینی کی قلت کی شکایات کی گئیں۔ دکانوں پر چینی نہ ہونے سے گھریلو صارفین متاثر ہورہے ہیں۔
دکانداروں نے ہول سیلرز پر کمرشل صارفین کو چینی دینے کا الزام لگا دیا۔ کریانہ فروشوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تحقیقات کرے ہول سیلرز چینی کس کو دے رہے ہیں۔ ،