وقاض احمد: پولیس افسران اوراہلکاروں کےانٹرویوپرپابندی عائد، ڈی آئی جی آپریشنزنےآپریشنزونگ کےافسران و اہلکاروں کوانٹرویوزسےروک دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنزآفس کی اجازت کےبغیرکوئی افسراوراہلکارانٹرویونہیں دےگا، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،اہلکارکسی قسم کی پوڈکاسٹ میں بغیراجازت نہیں جائینگے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس، لاہور پٹرول سمیت دیگرآپریشنزونگ کےافسران بھی انٹرویوزنہیں دینگے، احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالےافسران واہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔