عرفان ملک:والڈسٹی اتھارٹی کااندرون شہرکواصل حالت میں بحال کرنےکافیصلہ، اندرون شہرکی فصیل کیساتھ قائم دکانیں اورمارکیٹس انڈرگراؤنڈ منتقل ہونگی۔
4ہزارسےزائددکانوں اور4پولیس سٹیشنز کی نشاندہی کر لی گئی، پولیس اوردیگر اداروں نےدکانوں کاآڈٹ شروع کر دیا۔
آڈٹ میں رقبہ، سہولیات اور سیفٹی معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انڈرگراؤنڈ مارکیٹس کے لئےبجلی، پانی اورایمرجنسی سسٹم پلان کیاجارہا۔
تاجروں سےمشاورت اورمتبادل جگہ یامعاوضےکی تجاویززیرغور ہیں، انڈرگراؤنڈ مارکیٹس کوجدیدسہولیات اورٹیکنالوجی سےآراستہ کیاجائےگا، تاریخی عمارات کےتحفظ ، اندرون شہرکےحسن کی بحالی منصوبےکامقصدہو گا۔