شہر لاہور میں کمرشل گاڑیاں بھی غیر محفوظ ، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں کمرشل گاڑیاں بھی چوروں کا ہدف بننے لگیں۔ 

چوہنگ کے علاقہ میں چور شہری جاوید ناصر کی ٹویوٹا ویگن لے اڑے، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔واردات 21 ستمبر کی سہ پہر سوا ایک بجے سٹار لیبارٹری کے باہر ملتان روڈ پر ہوئی۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل رکشہ پر سوار 3 ملزمان نظر آتے ہیں۔ملزمان ویگن کے قریب موٹر سائیکل رکشہ روک لیتے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-22/news-1695400088-8096.jpg

ایک ملزم اطراف کا جائزہ لینے کے بعد ویگن کا دروزہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے اور دیگر 2 ملزمان اطراف کی نگرانی کرتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ پر آگے نکل جاتے ہیں۔ملزم نے ویگن سٹارٹ کی اور اسے چراتے ہوئے لے گیا۔چوہنگ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔