مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : مانگا منڈی ، چاہ تمولی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ 
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔گرفتارزخمی ملزم کی شناخت سجاد مسیح کے نام سے ہوئی۔گرفتارملزم سجادمسیح تالاب سرائے مانگا منڈی کا رہائشی ہے۔ ملزم لاہور اور قصور میں درج ڈکیتی کے 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر نجف علی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کےلیےکارروائی کاآغازکردیاگیا۔